🔘 *آج کی چند اچھی باتیں* 🔘
✍🏻 *انسان کی سمجھداری یہ ہے کہ وہ کفایت شعار ہو۔*
✍🏻 *خاموشی غصّے کا بہترین علاج ہے کم بولنا حکمت، کم سونا عبادت اور کم کھانا صحت ہے*
✍🏻 *فراخی رزق سخاوت میں ہے لوگ اسے کنجوسی میں تلاش کرتے ہیں۔*
✍🏻 *جنت ماں کے قدموں تلے ہے لوگ اسے نیکیوں میں تلاش کرتے ہیں۔*
✍🏻 *گلے اور شکوے سے زبان کو بند رکھو اس سے راحت نصیب ہوگی۔*
✍🏻 *اطمینان قلب ذکر میں ہے لوگ اسے فکر میں تلاش کرتے ہیں۔*
✍🏻 *حکمت سحر خیزی میں ہے لوگ اسے کتابوں میں ڈھونڈتے ہیں۔*
✍🏻 *نعمت ﷲ تعالی کے شکر میں ہے لوگ اسے حرص میں تلاش کرتے ہیں۔*
✍🏻 *زبان کو قابو میں رکھو کیونکہ زبان سے زیادہ ضرر رساں نقصان دہ کوئی چیز نہیں۔*
✍🏻 *لوگوں سے اکثر گناہ زبان سے سرزد ہوتے ہیں اس لیے زبان پر قابو رکھنا چاہیئے۔*
✍🏻 *کسی بُرائی کو معمولی سمجھ کر اختیار نہ کرو ممکن ہے اس سے خدا روٹھ جائے*
*ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی قول، واقعہ، کہانی یا تحریر وغیرہ اچھی لگا کرے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سی زحمت فرما کر اپنے دوستوں اور عزیزوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے*
*اگر پوسٹ اچھی لگی ہے تو شٸیر ضرور کردیجٸیے*



No comments: