recent posts

banner image

Kali raat amavas ki

کالی رات اماؤس  ۔



مناہل جب شاہزیب کے فارم ہاؤس گی تو اس کی آنکھے عجیب ہو رہی تھی اس نے مناہل کو گاری  مے بیٹھنے کو بولا ۔۔۔۔۔

مگر کہاں جانا ہے پلیز مجہے کہیں نہیں جانا میری حالت  ایسی نہیں ہے مگر شاہزیب نے کچھ سنا ہی نہیں گاری مے بٹھا  کر 2 گھنٹے کا سفر کر کے ایک مندر کے پاس گاری  روک دی اس وقت رات کے 12 بج رہے تھے ہر طرف سناٹا صرف چمگادڑ کی آوازے آرہی تھی ۔۔۔

یہ آپ مجہے یہاں کیوں لے کر اے ہے مجہے بہت ڈر لگ رہا ہے ۔۔۔۔

مگر شاہزیب نے کوئی جواب نہیں دیا مندر کے اندر ایک کمرے مے لا کر پھینک دیا ۔۔

کمرے مے ایک آدمی دھوتی پہنے کالی مورتی کے سامنے بیٹھا تھا ۔۔۔۔اور چاروں   طرف دیا جل رہے تھے ۔۔۔

اچانک شاہزیب کی آواز نکلی رتن لال میں نے اپنا وعدہ پورا کیا اب تم بھی مجہے آزاد کر کے اپنا وعدہ پورا کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


دراصل رمیش کی بد  روح شاہزیب کے اندر تھی وہ ہی شاہزیب کے ذریع مناہل کو یہاں لے کر آیا تھا ۔۔۔۔۔

شاہزیب اپنے ہواس  میں ہی نہیں تھا اس کو پتہ بھی نہیں چلا کے اس کے ساتھ کیا ہو چکا ہے ۔۔۔۔

ہاں  رمیش میں وعدہ پورا کرتا ہوں  آج جو تم نے کام کیا ہے اس سے میرا دل خوش ہوگیا ہے ۔۔۔

رتن نال آنکھے بند کر کے پڑھای کرنا شروع کرتا ہے ۔۔

چاروں  طرف خوفناک ہوا کا طوفان آنا شروع ہوتا ہے ایسا لگتا ہے ابھی یہ مندر گر جاے گا ۔۔۔۔

مناہل کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے وہ  دل دل مے کلمہ کا ورد جا ری رکھتی ہے


رتن نال جیسے جیسے پڑھتا ہے ہر طرف سے چمگادر آنا شروع ہو جاتے  ہیں ۔۔۔مناہل نے پوری زندگی میں اتنے بارے چمگادر نہیں دیکھے تھے ۔۔۔۔۔

مناہل جب رتن نال کو انکھے بند کر کے پڑھتے  ہوئے دیکھتی ہے تو وہ وہاں سے بھاگنے کا سوچتی ہے جیسے ہی وہ بھاگنے  کی نیت سے کھڑی ہوتی ہے ۔۔رتن نال کے ہاتھ سے کالا سایہ نکلتا ہے اور مناہل کو دھکا دیتا ہے ۔۔۔

مناہل پیٹ کے بل گرتی ہے اور اسے بری طرح درد شروع ہوجاتے ہے ۔۔۔۔۔

اللّه پاک میری مدد  فرما ۔۔۔۔

امی  امی ۔۔۔۔

مناہل کے منہ  سے صرف اللّه اور امی کا نام نکل رہا ہوتا ہے ۔۔۔۔

دوسری طرف رتن نال رمیش کی بد روح کو آزاد کر دیتا ہے ۔۔۔۔۔

جا رمیش آج سے تیری روح آزاد ہے ۔۔۔۔۔۔ہاہاہا 

جیسے ہی رمیش کی روح شاہزیب کے جسم سے نکلتی ہے اسے جھٹکا لگتا ہے ۔۔۔۔اسی وقت رتن نال کے ہاتھ سے کالا سایہ نکل کر شاہزیب کی طرف جاتا ہے ۔۔۔۔

اور شاہزیب سن کی حالت مے گاری  کی طرف جاتا ہے ۔۔۔اسے ابھی بھی ہوش نہیں آتا کے وہ کہاں ہے ۔۔۔۔


جب شاہزیب کو ہوش آتا ہے تو وہ اس ایک سناتے والے روڈ پہ کھڑا ہوتا ہے اور اسے کچھ یاد نہیں ہوتا وہ یہاں کیوں آیا ہے اور نہ اسے مناہل یاد ہوتی ہے ۔۔۔وہ کتنی دیر سر پکڑ کے کھڑا ہوتا ہے اسے صرف اتنا محسوس  ہوتا ہے کے اس کا پورا جسم تکلیف سے درد کر رہا ہے ۔۔۔۔۔

بہت مشکل سے وہ گاڑی چلا کے گھر آتا ہے اور بیہوش سو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔

دوسری طرف رتن نال اپنا چلہ سٹارٹ کردیتا ہے ۔۔مناہل کو بٹھا کے اس کے چاروں طرف الو  کے خون کے نشان لگا دیتا ہے ۔۔۔۔

رتن نال کی کامیابی بس آج رات کی دوری پہ تھی کل صبح  کا سورج رتن نال کے لئے کامیابی  لے کر آنے والا تھا ۔۔۔۔۔

مناہل کی حالت  بہت خراب ہو رہی تھی اسے اتنے درد تھے کے ایسا لگتا تھا کسی بھی وقت اس کا بچہ دنیا میں آسکتا تھا ۔۔۔۔۔۔

رتن نال کی پڑھای کے دوران ایک کالا بلا آتا ہے اس کی آنکھوں  سے ایسا لگتا ہے کوئی لال  خون  نکال رہا ہو وہ  بلا شیطان کا ایک خاص چیلا  تھا جو رتن نال کی مدد  کرنے کو آیا تھا ۔۔۔۔

وہ بلا حصار کے اندر  آکر  مناہل کے پاس بیٹھ جاتا ہے ۔۔۔۔مناہل اتنی بےبس  ہوتی ہے وہ حل بھی نہیں سکتی تھی بس اس کو سامنے اپنی اور بچے کی موت نظر آرہی  تھی ۔۔وہ اس وقت صرف  اللّه پاک سے اپنے ایمان  کی موت مانگ رہی تھی ۔۔۔۔۔

اسی وقت اس بلے  نے اپنا منہ  مناہل کے پیٹ  کی طرف کیا ۔۔۔۔۔اس کو اپنی طرف دیکھ کے مناہل کے منہ سے چینک  نکلتی ہے 

جاری ہے

Kali raat amavas ki Kali raat amavas ki Reviewed by Urdu on January 13, 2021 Rating: 5

No comments:

Music

Powered by Blogger.